خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
Web Desk
12 October 2026
ایران نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مغربی ایشیا میں امریکا اور اسرائیل کی بالادستی پر مبنی سیکیورٹی نظام کی بحالی کی اجازت کسی صورت نہیں دے گا۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے اپنے بیان میں خلیجی اور علاقائی ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی سیکیورٹی چھتری اور ضمانتوں کے غیر مؤثر ہونے کے تجربے سے سبق سیکھیں اور اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو امریکا اپنی سلامتی یقینی نہیں بنا سکتا وہ دوسرے ممالک کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتا۔ دوسری جانب، ایران کی جانب سے مارچ سے عالمی تیل و گیس کی ترسیل کے اہم ترین راستے ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش اور حوثیوں کے باب المندب پر حملوں کے باعث عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور شدید بحران کے خدشات گہرے ہو گئے ہیں، جبکہ خلیج میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں نے خطے کے دفاعی انتظامات کی افادیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026