LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس

Web Desk

12 October 2026

مجلس وحدت مسلمین (MWM) کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں آئین شکن عناصر اور جھوٹوں کا راج ہے جو متفقہ آئین کو متنازع بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو دہشت گردوں سے تشبیہ دینا سراسر ناانصافی ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خیبر پختونخوا سے زیادہ بلوچستان میں خراب ہے، اگر حکومت کو واقعی سیکیورٹی کی تشویش ہے تو بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ کرے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اگر اس وقت عوام نے جمہوری اداروں کا ساتھ نہ دیا تو ملکی حالات اس سے بھی زیادہ ابتر ہو جائیں گے۔