خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
Web Desk
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف سینیٹ آف پاکستان میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ آئینی تقاضوں کے شدید متصادم اور صوبائی خودمختاری سمیت عوام کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ قرارداد میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ پر آئینی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فیصلہ سازی کے وقت صدر کا آئینی اطمینان موجود نہیں تھا۔ سینیٹ میں جمع کرائی گئی اس قرارداد میں وفاقی حکومت سے ایمرجنسی کے نفاذ کی تمام تر وجوہات اور متعلقہ ریکارڈ پارلیمنٹ میں پیش کرنے اور اس غیر آئینی حکم کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، قرارداد کی منظوری کے بعد اس کی کاپیاں صدر، وزیراعظم اور وزیر قانون کو ارسال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026
ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی
12 October 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
12 October 2026