LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی

خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ

Web Desk

12 October 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے ممبران کا اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع—بشمول قبائلی اضلاع، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان—میں پائیدار امن کی بحالی اور تیز رفتار ترقی کے لیے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ فورم نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور سیکیورٹی کی بہتری کے لیے مقامی عوام کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وفاقی حکومت، صوبائی انتظامیہ کے اشتراک سے محرومیوں کے ازالے، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی۔ اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعلیم و صحت کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور مقامی عمائدین کی تجاویز کے مطابق فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی اہم ہدایات جاری کی گئیں