کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
Web Desk
11 October 2026
سعودی پرو لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں النصر کی الریاض کے خلاف 0-3 سے شاندار فتح کے دوران پرتگالی سپر اسٹار اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو پر سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ انداز میں اپنے ساتھی کھلاڑی سادیو مانے کا “گول چوری” کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ 41 سالہ فٹبالر نے اس میچ میں اپنے شاندار اور تاریخی پیشہ ورانہ کیریئر کا 980 واں گول اسکور کر کے نیا سنگِ میل عبور کیا۔
میچ کے 23ویں منٹ میں کنگسلے کومان کے زوردار شاٹ کو الریاض کے گول کیپر ولید عبداللہ نے روکنے کی کوشش کی، تاہم گیند چھٹک کر واپس آئی جس پر بالکل قریب موجود رونالڈو نے مستعدی دکھاتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنے روایتی اسٹائل ‘Siuuu’ میں جشن منایا۔ تاہم ری پلے اور ویڈیوز سامنے آنے پر پرستاروں کا کہنا تھا کہ گیند سادیو مانے کی طرف جا رہی تھی جن کا گول رونالڈو نے فنش کیا۔ البتہ فٹبال قوانین کے تحت مانے کے لیے اطمینان بخش بات یہ سامنے آئی کہ وہ شارٹ کے وقت بظاہر آف سائیڈ پوزیشن پر کھڑے تھے، لہٰذا اگر وہ خود گیند کو نیٹ میں پہنچاتے تو گول کو مسترد کر دیا جاتا۔
متعلقہ عنوانات
19ویں سندھ گیمز 13 سے 17 دسمبر تک سکھر میں ہوں گے
18 November 2026
گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
17 November 2026
سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کو جرمانے، پوائنٹس بھی کٹ گئے
17 November 2026
دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا 98 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو 23 رنز کی برتری
17 November 2026
پاک بھارت میچز کا ہونا گلوبل ہاکی کیلئے بہت ضروری ہے: طیب اکرام
17 November 2026
نوجوان باکسر شیر باز مری نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
17 November 2026