وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
Web Desk
12 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کے فروغ کے لیے قرضوں کی مجموعی مالیت 2028 تک 1.1 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 2.2 ٹریلین روپے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سمیڈا اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور سمیڈا میں اصلاحات کا مقصد کاروباری افراد کو بااختیار بنانا اور روزگار پیدا کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمیڈا کو ایک مرکزی پلیٹ فارم میں تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں تربیت، فیزیبلٹیز کی مقامی زبانوں میں تیاری، اور بینکوں سے مالی معاونت کی سہولیات ایک ساتھ فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، شہریوں کو مقامی زبانوں میں رہنامئی کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ہیلپ لائن کا قیام اور عالمی ای کامرس کمپنی ‘علی بابا’ کے ساتھ معاہدے کے تحت دو سالوں میں 10 ہزار ایس ایم ایز کو ڈیجیٹل ٹریننگ فراہم کرنے کی منظوری بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پسماندہ علاقوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھا کر بڑے شہروں کی طرف نقل مکانی کو روکا جائے اور قرضوں کے حصول کے عمل کو سادہ بنایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026
ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی
12 October 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
12 October 2026