ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی
Web Desk
12 October 2026
ترکی کے مغربی صوبے مانیسا میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 27 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے (AFP) کے مطابق حادثہ بورسا اور ساحلی شہر ازمیر کو ملانے والی شاہراہ کے داخلی راستے کے قریب پیش آیا۔ ترکی کے وزیر داخلہ مصطفیٰ چیفتچی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا اور وہ خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حادثے کی شدت کے باعث مسافر بس سڑک کنارے نصب حفاظتی رکاوٹوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔ ترک حکام و میڈیا کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور بس و ٹرک دونوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
12 October 2026