گوگل نے موسم کی پیشگوئی کا جدید اے آئی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری متعارف کرا دیا
Web Desk
12 September 2026
ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے ‘گوگل’ نے موسمیاتی تبدیلیوں اور پیش گوئی کی دنیا میں انقلاب برپا کرتے ہوئے اپنا جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ماڈل “ویدر نیکسٹ تھری” (WeatherNext 3) متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا ماڈل پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز رفتاری اور بلند ریزولوشن کے ساتھ مقامی (Lokal) سطح پر موسم کی انتہائی درست معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ویدر نیکسٹ تھری ہر گھنٹے موسم کی تازہ ترین پیش گوئی جاری کرنے کے ساتھ ساتھ طوفان، بارش اور شدید موسمی صورتِ حال کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کرے گا۔
گوگل کے مطابق نیا ماڈل 5 کلومیٹر تک کی اسپیشل ریزولوشن کے ساتھ موسم کی پیش گوئی کر سکتا ہے، جو پچھلے ماڈل کی نسبت تقریباً 5 گنا زیادہ تفصیلی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سطحی درجہ حرارت اور نمی کی پیش گوئی 5 کلومیٹر جبکہ ہواؤں کی رفتار و سمت کا تخمینہ 10 کلومیٹر کی ریزولوشن پر لگایا جا سکے گا۔ بارش کی پیشگوئی میں بھی نمایاں پیش رفت کی گئی ہے، جہاں بعض اہم پیمانوں پر روایتی سسٹمز کے مقابلے میں غلطی کا امکان 50 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔ یہ ماڈل سیٹلائٹ اور زمینی اسٹیشنز کے لائیو ڈیٹا کو استعمال کرتا ہے اور اسے صاف و قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں بجلی کے نظام اور آپریٹرز کی معاونت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
روس میں 5 جی سروس کا باضابطہ آغاز، ایک کروڑ شہریوں کو سہولت دستیاب
12 September 2026
گوگل ڈیپ مائنڈ اور گوگل ریسرچ نے ویدر نیکسٹ 3 متعارف کرا دیا
11 September 2026
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
11 September 2026
سیارہ مرکری مزید سکڑتا جارہا ہے، مگر کیوں؟
11 September 2026
اوپن اے آئی کا نیا اسٹیٹ آف دی آرٹ امیج جنریشن ماڈل متعارف
11 September 2026
مصنوعی ذہانت آئندہ 10 برسوں میں انسانیت کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، جیکب کاکسن
11 September 2026
پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی
10 September 2026
ایپل کی سب سے بڑی تقریب: پہلا فولڈ ایبل ‘آئی فون ڈیو’ اور آئی فون 18 پرو متعارف
10 September 2026