LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان

پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Web Desk

10 September 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے ‘کیش لیس اکانومی’ ایجنڈے اور معاشی اصلاحاتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والے صارفین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاور کر گئی ہے۔

اس بات کا انکشاف وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت فاؤنڈیشن کی صنفی مساوات ڈویژن کی صدر ڈاکٹر انیتا زیدی کر رہی تھیں۔ ملاقات کے دوران ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی، مالیاتی شمولیت اور کیش لیس اکانومی پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ہدف کی تکمیلی: وزیر مملکت خزانہ نے بتایا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا استعمال کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے، اور حکومت نے جون 2026 تک مقررہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔

راست کیو آر (RAAST QR) کی حوصلہ افزائی: حکومت نے ‘راست’ کیو آر کوڈز کے فروغ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عام کرنے کے لیے 3.5 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی، جس سے چھوٹے کاروباری اور عام صارفین میں ڈیجیٹل نظام کا استعمال تیزی سے بڑھا۔

شفافیت اور ڈاکومینٹیشن: معیشت کو دستاویز بنانے (ڈاکومینٹیشن)، مالیاتی شمولیت اور سرکاری ادائیگیوں میں شفافیت اور کارکردگی لانے کے لیے اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

گیٹس فاؤنڈیشن کا تعاون: گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ‘کیش لیس پاکستان’ ایجنڈے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ‘کرانداز’ (Karandaaz) کے ذریعے تعاون کو مزید بڑھانے کا یقین دلایا۔