LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا

Web Desk

12 September 2026

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی مرکزی مجلسِ عمومی (مرکزی کونسل) کا دو روزہ اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں باضابطہ طور پر طلب کر لیا ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کے مطابق اس اہم ترین اجلاس میں ملک کو درپیش معاشی، انتظامی اور امن و امان کے درپیش چیلنجز سمیت آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔

 ترجمان کے مطابق ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق جاری بحث پر پارٹی کی باضابطہ اور حتمی رائے کا تعین کیا جائے گا۔ ملک کے مختلف صوبوں میں متوقع آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبائی تنظیمی ڈھانچوں کی تیاریوں اور انتخابی حکمتِ عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ جے یو آئی کی مرکزی قیادت ملکی سیاست کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ اور خطے کے بین الاقوامی و جیو پولیٹیکل حالات پر بھی بحث کرے گی۔اجلاس کے اختتام پر مولانا فضل الرحمن پارٹی کی مرکزی کونسل کے فیصلوں اور آئندہ کی ملک گیر سیاسی حکمتِ عملی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔