آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان
Web Desk
12 September 2026
مظفرآباد: آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے ریاست میں انٹرنیٹ کی مکمل اور مرحلہ وار بحالی کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو ایام کے اندر تمام اضلاع میں سروسز مکمل طور پر فعال کر دی جائیں گی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے گزشتہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پہلے دیے گئے موقف کو درست پیرائے میں پیش نہیں کیا گیا تھا جس سے عوام میں غلط فہمی پیدا ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انٹرنیٹ کی بحالی کا عمل تکنیکی اور انتظامی بنیادوں پر مرحلہ وار جاری ہے۔
بحالی کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں مظفرآباد میں ڈی ایس ایل (DSL) سروس سمیت ضلع بھمبر اور ضلع میرپور میں اگلے دو دنوں کے اندر انٹرنیٹ مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے جزوی بحالی اور تعلیمی اداروں کا ذکر کیا تھا اور یہ نہیں کہا تھا کہ ایک ساتھ پورے آزاد کشمیر میں سروس بحال ہو رہی ہے، تاہم اب اکثریتی علاقوں کو شامل کر کے سروس بحال کی جا رہی ہے۔ حکومت کے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت کیے جانے والے تمام فیصلوں اور اقدامات میں عوام اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو لازمی حصہ بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے ہیلتھ سیکٹر میں ہونے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی صحت عامہ کے نظام کی بہتری کے لیے متحرک اور فعال انداز میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے صبر و تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تھوڑا وقت دیا جائے، آزاد کشمیر کی عوام کی توقعات سے بڑھ کر نتائج فراہم کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026