LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

Web Desk

12 September 2026

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کی اہم ترین ’ایسٹ ویسٹ پائپ لائن‘ اور شہری بنیادی ڈھانچے کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین اور سعودی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ رسمی بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں معاشی و شہری تنصیبات پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں، جو کہ انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔

  • پاکستان کا کہنا ہے کہ شہری اور معاشی بنیادی ڈھانچے (Civilian Infrastructure) کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین، عالمی اصولوں اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ بزدلانہ حملے نہ صرف ایک برادر ملک کی خود مختاری پر حملہ ہیں بلکہ پورے خطے کے امن، سلامتی اور پائیدار استحکام کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن رہے ہیں۔پاکستان نے سعودی حکومت، شاہی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی دفاعی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی تمام تر سفارتی اور مخلصانہ کوششیں بلا تعطل جاری رکھے گا۔