روس میں 5 جی سروس کا باضابطہ آغاز، ایک کروڑ شہریوں کو سہولت دستیاب
Web Desk
12 September 2026
ماسکو: صدر ولادیمیر پوتن کی خصوص ہدایت پر روس میں پانچویں نسل کی موبائل مواصلاتی سروس (5G) کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے پہلے مرحلے میں دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ سمیت 16 اہم شہروں کے تقریباً 1 کروڑ شہریوں کو تیز ترین موبائل انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہو گئی ہے۔
روس کی وزارتِ ڈیجیٹل ترقی، مواصلات اور ذرائع ابلاغ کے مطابق 5 جی سروس محض انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ خودکار گاڑیوں، روبوٹک سسٹمز، ٹیلی میڈیسن اور صنعتی شعبے کو جدید بنانے کے لیے تیار کردہ معاشی ڈیجیٹل تبدیلی کا جامع نظام ہے۔آپریٹرز کو 5G کی فراہمی کے لیے 4.63 سے 4.99 گیگا ہرٹز (GHz) کا فریکوئنسی بینڈ تمام کمپنیوں میں مساوی اور بلامعاوضہ تقسیم کیا گیا ہے تاکہ مارکیٹ میں صحت مندانہ مسابقت قائم رہے اور صارفین کو مناسب نرخوں پر سروس مل سکے۔ ابتدائی مرحلے میں 5G نیٹ ورک ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، تویر، نووسیبیرسک، یکاتیرنبرگ، قازان، سمارا، یاروسلاول، اوفا، وولگوگراد، کراسنویارسک، پرم، چیلیابنسک، ویلیکی نووگورود، نزنی نووگورود اور کراسنودار میں چالو کیا گیا ہے۔ روس کی چار بڑی ٹیلی کام کمپنیاں—ایم ٹی ایس (MTS)، میگافون (MegaFon)، بی لائن (Beeline)، اور ٹی ٹو (T2)—یہ سروس فراہم کر رہی ہیں۔ اینڈرائیڈ صارفین کو جلد نیٹ ورک تک رسائی مل جائے گی جبکہ آئی فون صارفین کے لیے 5G کی دستیابی ایپل (Apple) کے فیصلے پر منحصر ہوگی۔ روس کے نائب وزیراعظم دیمتری گریگورینکو اور وزیر ڈیجیٹل ترقی مکسوت شادایف نے بتایا کہ حکومت کا حتمی ہدف روس میں استعمال ہونے والے 5G بیس اسٹیشنوں میں مقامی طور پر تیار کردہ آلات کا تناسب 100 فیصد تک پہنچانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026