نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا
Web Desk
12 September 2026
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دے دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فرسودہ انتظامی ڈھانچہ عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور لوگ روزگار، صحت، تعلیم اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی اور انتظامی ابتر صورتِ حال کے باعث پس رہا ہے، جبکہ ملک کو اس وقت بہتر گورننس، مؤثر انتظامی ڈھانچے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی اشد ضرورت ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے تمام سیاسی و سماجی دھاروں پر زور دیا کہ ملک کی بہتری کے لیے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر کسی تعصب کے بغیر، سنجیدہ اور کھلے ذہن کے ساتھ جامع بحث کا آغاز کیا جائے
متعلقہ عنوانات
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان
4 October 2026
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026
امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی
4 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا
4 October 2026
نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا
4 October 2026