14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی
Web Desk
12 September 2026
ائیرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی بین الاقوامی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے میں خصوصاً عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی روانگی سے قبل نادرا سے منظور شدہ ویکسین کارڈ کا حصول لازمی یقینی بنائیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی سہولت کے لیے ‘فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری’ کو واحد مجاز مرکز مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تمام ایئرلائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ بورڈنگ پاس کے اجرا سے قبل عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کی سخت تصدیق کریں۔ ترجمان نے ائیرپورٹ پر ویکسینیشن کی سہولت حاصل کرنے کے خواہش مند مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرواز سے کم از کم 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں، جہاں انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں مسافروں کی فوری ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ نادرا کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026
امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی
4 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا
4 October 2026
نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا
4 October 2026
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026