LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ

پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان

Web Desk

12 September 2026

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ملک بھر میں مال برداری کے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل 20 اگست سے 7 ستمبر کے دوران بھی قیمتوں میں 23 روپے تک اضافہ کیا جا چکا تھا، جس نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے سرکاری فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے یاد دلایا کہ 8 سے 17 اگست کی ملک گیر ہڑتال کے موقع پر وفاقی وزیرِ پٹرولیم اور صوبائی حکومتوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ روزانہ قیمتیں تبدیل کرنے کا طریقہ کار ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی یقین دہانی پر ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخر کی گئی تھی، جس کی مہلت اگلے ہفتے ختم ہو رہی ہے۔ اگر حکومت نے اپنے معاہدوں پر عمل درآمد نہ کیا تو ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز ایک بار پھر مکمل اور غیر معینہ مدت کی ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔