LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا

تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

Web Desk

12 September 2026

بنکاک: تھائی لینڈ میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 61 ویں یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے ایک پروقار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس سفارتی تقریب میں تھائی لینڈ کے اعلیٰ حکام، متعدد ممالک کے سفارتکاروں، دفاعی اتاشیوں، بین الاقوامی صحافیوں، معروف کاروباری شخصیات اور تھائی لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 تقریب کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی شجاعت، دلیری اور وطن کے دفاع کے لیے باہمت شہدا اور عظیم غازیوں کی بے مثال قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو سراہا گیا۔یومِ دفاع و شہدا کے تاریخی پس منظر، 1965ء کی جنگ کی یادوں اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مبنی ایک بالخصوص تیار کردہ دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ تقریب میں پاکستانی روایتی کھانوں کے ذریعے ملکی ثقافت کو نمایا گیا، جس نے شرکا اور غیر ملکی مہمانوں کی توجہ حاصل کی۔ سفارتخانے کے حکام اور شرکا نے اس موقع کو پاکستان کی پائیدار ترقی، استحکام اور ملکی دفاع کے لیے قوم کے یکجہتی پر مبنی عزم کی تجدید کے طور پر منایا۔