وینس فلم فیسٹیول: غزہ پر بنی فلم ’نازا‘ کو 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا
Web Desk
11 September 2026
وینس: غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور اسرائیلی عسکری نظام پر مبنی دستاویزی فلم ’نازا‘ (Naza) کو وینس فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے دوران 25 منٹ تک کھڑے ہو کر زبردست خراجِ تحسین (Standing Ovation) پیش کیا گیا۔
80 منٹ دورانیے پر مشتمل اس دستاویزی فلم کی ہدایت کاری معروف اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم (Yuval Abraham) اور ریچل زور (Rachel Szor) نے دی ہے۔ فلم میں اس بات کا سنسنی خیز انکشاف اور دستاویزات پیش کی گئی ہیں کہ کس طرح اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والے نظام کا استعمال کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ساز جوڑی 2025ء میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد سے متعلق اپنی دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ (No Other Land) پر آسکر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے، جس میں فلسطینی شریک ہدایت کار باسل عدرا اور حمدان بلال شامل تھے۔
تقریباً 3 سال کی طویل اور وسیع تحقیق کے بعد تیار کی جانے والی اس فلم میں اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس کے اعلیٰ ذرائع کے سنسنی خیز بیانات اور گواہیاں شامل ہیں۔ شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ان گواہوں کے چہروں اور آوازوں کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا گیا ہے، جبکہ تمام انٹرویوز تل ابیب کی عمارتوں کی چھتوں پر رات کی تاریکی میں ریکارڈ کیے گئے۔
فلم سازوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیلی عسکری حکام کے اعترافات پر مبنی یہ فلم دنیا بھر کے ناظرین کو غزہ کے المیے پر خاموش رہنے سے روکے گی۔ یہ شاہکار دستاویزی فلم وینس فلم فیسٹیول میں مؤقر ’گولڈن لائن ایوارڈ‘ (Golden Lion Award) کے لیے دیگر 21 عالمی فلموں کے ساتھ مقابلے میں شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور: جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال، یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، مقدمہ درج
21 October 2026
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026
ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف
21 October 2026
نکاح نامہ پڑھے بغیر شادی نہ کریں، ونیزہ احمد کا خواتین کو اہم مشورہ
21 October 2026
مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
20 October 2026
بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
20 October 2026
رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید
19 October 2026
‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
19 October 2026