LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل

Web Desk

26 August 2026

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے حالات (انگلش کنڈیشنز) میں زیادہ ذمہ داری بولرز پر عائد ہوتی ہے کیونکہ جب تک حریف ٹیم کے 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ نہ کیا جائے، میچ جیتنا ممکن نہیں۔

لارڈز کے تاریخی میدان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم ویسٹ انڈیز میں شدید گرمی میں کھیل کر آئی تھی، جبکہ ہیڈنگلے کا موسم انتہائی سرد تھا، جس کی وجہ سے فاسٹ بولرز کو ان حالات سے ہم آہنگ ہونے میں کچھ وقت لگا۔

انہوں نے بتایا کہ کپتان بابر اعظم نے نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس اور مختلف ڈرلز میں بھرپور حصہ لیا ہے اور ٹیم کی تیاری اب کافی بہتر ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دوسرے ٹیسٹ میں عدم موجودگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمر گل کا کہنا تھا کہ حتمی الیون اور کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ ہیڈنگلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم اب لارڈز میں فتح حاصل کر کے سیریز برابر کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔