LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار

محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات

Web Desk

14 October 2026

روس کے وزیرِ داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف (Vladimir Kolokoltsev) نے وزارتِ داخلہ اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی اور وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات کیے، جن میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور اعلیٰ حکام شامل تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان منظم جرائم کی روک تھام، معلومات و مجرمان کے تبادلے، اور ری ایڈمیشن معاہدے پر عملدرآمد حتمی بنانے پر اتفاق ہوا۔ علاوہ ازیں، سائبر کرائم کے سدِباب، اینٹی نارکوٹکس، اور پولیس اکیڈمیز میں شراکت داری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے سائبر کرائم اور تعلیمی میدان میں روس کے تجربات سے استفادے اور پاکستانیوں کے لیے ویزا رجیم میں آسانی پر زور دیا، جبکہ روسی وزیرِ داخلہ نے دہشت گردی، منشیات اور غیر قانونی مائیگریشن کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔