وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
Web Desk
14 October 2026
وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ خاتون ہونے کے ناطے عدالتوں کا ہمیشہ ایک نرم گوشہ رہا ہے، نیب کا رویہ 13 ماہ سے قابلِ اعتراض رہا اور اس نے بارہا التواء مانگ کر سزا معطلی پر اعتراضات اٹھائے۔ انہوں نے دلیل دی کہ سزا کا وقت گزرنے کے بعد اب بشریٰ بی بی کی ضمانت کا قوی قانونی جواز بن چکا ہے، جبکہ کیس کا تمام تر فوکس بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر رہا۔
اس موقع پر بنچ کے رکن جسٹس باقی نجفی نے استفسار کیا کہ مرکزی اپیل سماعت کے لیے کتنی بار مقرر ہوئی؟ جبکہ چیف جسٹس امین الدین خان نے وکیل کو ہدایت کی کہ اس مرحلے پر کیس کے میرٹ میں نہ جائیں کیونکہ فی الوقت معاملہ صرف سزا معطلی کی درخواست تک محدود ہے۔ دلائل مکمل ہونے پر چیف جسٹس امین الدین خان نے “آرڈر کا انتظار کریں” کے الفاظ کے ساتھ فیصلہ محفوظ کر لیا۔
متعلقہ عنوانات
ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب
14 October 2026
پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ
14 October 2026
کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
14 October 2026
ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ
14 October 2026
وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو
14 October 2026
سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
14 October 2026
ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
14 October 2026
ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی
14 October 2026