LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ

Web Desk

14 October 2026

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں اور فضائی آپریشن محدود ہونے کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی رابطہ کاری شدید متاثر ہوئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 114 پروازیں منسوخ یا غیر فعال ہوئیں جبکہ 77 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہنے کے باعث آج بھی پاکستان سے ریاض کی 28 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ پی آئی اے کی ملتان سے ریاض جانے والی پرواز کو متبادل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے جدہ، دمام اور مدینہ جانے والی پروازیں بھی منسوخ یا گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔