حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو
Web Desk
14 October 2026
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری کے تحت کیا گیا اور حکومت نے حالات اس نہج پر پہنچنے سے بچانے کے لیے ہر ممکن سیاسی کوشش کی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مذاکرات کامیاب ہونے کے قریب تھے اور پی پی کے دو نمائندے اس کمیٹی میں شامل تھے، تاہم تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نے خود ایک ’سیاسی خود کش حملہ‘ کرتے ہوئے تعاون سے انکار کیا۔ بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ کے پی میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے اور صوبے کا وزیر اعلیٰ ملک کے لیے لڑنے سے انکار کر رہا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو دعوت دی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل اور پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بنے تاکہ ملک کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026