LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

Web Desk

14 October 2026

وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی تقاضوں کے مطابق ایمرجنسی کے نفاذ کا ڈیکلریشن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کرنا لازمی ہوتا ہے، جو حکومت نے آئین کے دائرے میں رہ کر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اندرونی خلفشار، سرحد پار دراندازی اور بڑھتی دہشت گردی ملکی سلامتی کے لیے خطرناک شکل اختیار کر چکی تھی، جبکہ کے پی حکومت اور وزیراعلیٰ عوام و فورسز کی قربانیوں کو نظرانداز کر کے دارالحکومت پر چڑھائی اور اپنی سیاست پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے۔ وزیرِ قانون نے انکشاف کیا کہ صدرِ مملکت کی ہدایت پر دو روز تک حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مسودات کا تبادلہ ہوا، تاہم جب بھی دہشت گردی کا خاتمہ اور سیکیورٹی اہم نکتہ بنتا تو اپوزیشن کی جانب سے قید میں بند اپنے لیڈر کے لیے مراعات اور رہائی کی شرط رکھی جاتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قیدی کو قانونی ریلیف دینا صرف عدالتوں کا اختیار ہے، ایگزیکٹو کا نہیں۔