ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب
Web Desk
14 October 2026
ایران پر ممکنہ امریکی زمینی حملے کی اطلاعات اور قیاس آرائیوں پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس (IRGC) کے کمانڈر انچیف کے مشیرِ اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر زمینی چڑھائی کی جرات ہرگز نہیں کر سکتا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے بیان میں بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے واضح کیا کہ ایران کی سرزمین پر حملہ امریکی افواج کے لیے تباہ کن اور ہولناک ثابت ہوگا۔ انہوں نے زمینی حملے سے متعلق خبروں کو امریکی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ اس قسم کے قدم کے نتائج سے بخوبی واقف ہے، اسی لیے امریکی ملٹری کمانڈر ایسے بھیانک اقدام سے پرہیز کریں گے۔ جنرل نقدی نے متنبہ کیا کہ اگر امریکی افواج نے زمینی پیش قدمی کی غلطی کی تو بڑی تعداد میں امریکی فوجی گرفتار ہو کر ایرانی قید میں چلے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے ماضی میں عراق اور افغانستان کی جنگوں میں کھربوں ڈالر جھونک دیے لیکن ان کا انجام صرف اور صرف رسوائی اور ناکامی پر ہوا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج پر مکمل اعتماد رکھتا ہے اور کسی بھی عسکری جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
14 October 2026
پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ
14 October 2026
کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
14 October 2026
ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ
14 October 2026
وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو
14 October 2026
سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
14 October 2026
ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
14 October 2026
ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی
14 October 2026