وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت
Web Desk
14 October 2026
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی پتھروں اور جواہرات کی برآمدات میں اضافے کے لیے خطے کے دیگر ممالک کی طرز پر ’برانڈ پاکستان‘ پر کام کرنے اور ویلیو ایڈیشن کا جامع ایکو سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے پائلٹ پراجیکٹس میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر معیاری کان کنی اور اسمگلنگ سے ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور کے پی میں جیولاجیکل میپنگ کے ذریعے 8 نئے بلاکس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، سکردو میں ’سینٹر آف ایکسیلنس‘ کے لیے زمین منتقل ہو چکی ہے جبکہ رواں برس اس شعبے کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے اگلے ہفتے تک تمام رکاوٹیں دور کر کے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
14 October 2026
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026
خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر
14 October 2026
حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو
14 October 2026
قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش
14 October 2026
محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات
14 October 2026
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
14 October 2026
سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ
14 October 2026