روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
14 October 2026
روسی فیڈریشن کے وزیرِ داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاک روس سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ روسی وزیرِ داخلہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں اور دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں و قربانیوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے سیکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط اور عملی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون، سائنسی تحقیق ناگزیر: مصدق ملک
14 October 2026
حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی
14 October 2026
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت
14 October 2026
آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
14 October 2026
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026
خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر
14 October 2026
حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو
14 October 2026
قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش
14 October 2026