LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست

Web Desk

21 August 2026

دوحہ میں جاری ایف آئی وی بی (FIVB) بوائز انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کو مسلسل تین سیٹس میں 0-3 سے شکست دے دی ہے۔ پول ‘ای’ کے اس ایک طرفہ مقابلے میں پاکستان کی فتح کا اسکور 20-25، 10-25 اور 23-25 رہا۔ قومي ٹیم کی جانب سے فہد نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سب سے زیادہ 13 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ کپتان عرفان نے 11 پوائنٹس اسکور کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے شماریاتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے اٹیک میں 36 اور سروس میں 6 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ چائنیز تائپے بالترتیب 29 اور 0 پوائنٹس ہی بنا سکا۔ بلاکس میں بھی پاکستان کو 7-8 سے سبقت حاصل رہی اور قومی ٹیم نے حریف کھلاڑیوں کی 18 غلطیوں کا پورا فائدہ اٹھایا۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا اہم میچ آج ایران کے خلاف کھیلے گی۔