ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ویلز کا سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر
Web Desk
17 August 2026
نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں پاکستان اور ویلز کے درمیان مقابلہ 3-3 گول کے برابر رہا۔ میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا؛ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان، سفیان خان اور حنان شاہد نے بالترتیب ایک ایک گول اسکور کیا، جبکہ ویلز کی جانب سے گرتھ فرلونگ نے دو اور رائلی بریڈ شا نے ایک گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس ڈرا کے بعد قومی ٹیم کا اگلے راؤنڈ کے لیے راستہ مزید مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کا اگلا اور انتہائی اہم میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف بدھ کو کھیلا جائے گا، جہاں اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے قومی ٹیم کا جیتنا ہر صورت لازم ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026
صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی سعودیہ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات، فٹبال کے فروغ پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ جیت لیا
18 August 2026
پاکستان رائفل ٹیم نے ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی،اہم کامیابیاں سمیٹ لیں
18 August 2026
بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، سلمان علی آغا کپتان مقرر
18 August 2026
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
18 August 2026
فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
18 August 2026
قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: کپتان بابراعظم پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
18 August 2026