LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار فلسطینیوں پر تشدد تشویشناک، دو ریاستی حل پر عمل کیا جائے: پوپ لیو عراق میں نائب وزیر کے گھر پر چھاپہ، لاکھوں ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد اسرائیلی فوج کی لبنان میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کی تیاری وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل

واٹس ایپ کا صارفین کو فراڈ سے بچانے کے لیے اہم اقدام

Web Desk

16 August 2026

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو آن لائن فراڈ اور اسکامز سے محفوظ رکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک نیا ‘اسکام الرٹ فیچر’ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیچر غیر محفوظ یا نامعلوم (ان نون) کانٹیکٹس سے موصول ہونے والے پیغامات کے گفتگو کے انداز اور لسانی اشاروں کا تجزیہ کر کے ممکنہ فراڈ کی بروقت نشاندہی کرے گا۔ اگر سسٹم کو کسی چیٹ کے مشکوک یا فراڈ ہونے کا شبہ ہو تو وہ فوری طور پر چیٹ میں ایک انتباہی وارننگ ظاہر کرے گا۔ یہ انتباہ صرف صارف کو نظر آئے گا جبکہ دوسرے شخص کو اس کا بالکل علم نہیں ہوگا، جس کے بعد صارف کو متعلقہ نمبر کو بلاک، رپورٹ کرنے یا گفتگو جاری رکھنے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔

صارفین کی رازداری اور پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس فیچر کو صارفین خود اپنی مرضی سے ایکٹیویٹ کر سکیں گے۔ ایکٹیویٹ ہونے کے بعد ایپ ڈیوائس پر ہی ایک ‘مشین لرننگ ماڈل’ ڈاؤن لوڈ کرے گی جو پیغامات کا تمام تر تجزیہ براہِ راست فون پر آن ڈیوائس (On-device) کرے گا۔ اس پروسیس کے دوران چیٹ کا کوئی بھی مواد واٹس ایپ، میٹا یا کسی تیسرے فریق کو نہیں بھیجا جائے گا اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن مکمل طور پر برقرار رہے گی۔