LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان پاسداران انقلاب ایران کا سعودی عرب یمن تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق مودی سرکار کا کشمیر، منی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال پاسداران انقلاب کا امریکی اڈوں پر 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ ایران کا یورپی یونین کو دوٹوک جواب، انسانی حقوق پر مؤقف مسترد پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، کارروائیاں ہتھیار ڈالنے تک جاری رکھنے کا اعلان پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

مذاکرات سے انکار نہیں کیا، جہوریت کا فروغ چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر

Web Desk

8 December 2025

ہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکار نہیں کیا، جہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مضبوط فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے، چاہتے ہیں معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، حالات بہتر کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں، جو کچھ ہوا غلط ہوا، کچھ عناصر آگ لگوانا چاہتے ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے ادارے کے مثبت کردار کو ہمیشہ سراہا ہے، کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کو خطرہ سمجھنا ملک کے مفاد میں نہیں، مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہیے