امریکی ارکان کانگریس کا دورہ پاکستان ، تاریخ، ثقافت میں اظہار دلچسپی
Web Desk
26 July 2026
امریکی کانگریس کے اراکین ریان زینکے (Ryan Zinke) اور مائیکل بومگارنٹر (Michael Baumgartner) نے وفاقی دارالحکومت میں لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مانومنٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران امریکی اراکین کو مختلف نمائشوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تاریخ، متنوع ثقافت اور گراں قدر ورثے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر دونوں اراکین نے پاکستان کے مختلف خطوں کی رنگارنگ ثقافت، مقامی زبانوں اور تاریخی پس منظر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
بعد ازاں امریکی وفد نے یادگارِ پاکستان (پاکستان مانومنٹ) کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں تحریکِ پاکستان کی عظیم تاریخ اور قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہ کیا گیا۔ اپنے دورے کے اختتام پر ریان زینکے اور مائیکل بومگارنٹر نے خلیجی بحران کے دوران علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بھی زبردست سراہنا کی۔
متعلقہ عنوانات
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026