مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ
Web Desk
26 July 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں انہوں نے خبروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور نہتے شہریوں پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کر دی۔ فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ کے مطابق یہ واقعہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے صرہ میں اس وقت پیش آیا جب مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے قصبے پر حملے اور داخلے کی کوشش کی، جسے مقامی فلسطینیوں نے دلیری سے مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
آبادکاروں کو ناکامی کا سامنا ہونے پر اسرائیلی فورسز نے قصبے کا محاصرہ کر کے چھاپہ مارا اور بلا اشتعال آنسو گیس کے گولے فائر کیے۔ اس شیلنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں سمیت موقع پر موجود صحافیوں کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں سانس لینے میں شدید مشکلات اور دیگر طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید
26 July 2026
برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران
26 July 2026
حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان پاسداران انقلاب
26 July 2026
ایران کا سعودی عرب یمن تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ
26 July 2026
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
26 July 2026
مودی سرکار کا کشمیر، منی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال
26 July 2026
پاسداران انقلاب کا امریکی اڈوں پر 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
26 July 2026
ایران کا یورپی یونین کو دوٹوک جواب، انسانی حقوق پر مؤقف مسترد
26 July 2026