LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان پاسداران انقلاب ایران کا سعودی عرب یمن تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق مودی سرکار کا کشمیر، منی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال پاسداران انقلاب کا امریکی اڈوں پر 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ ایران کا یورپی یونین کو دوٹوک جواب، انسانی حقوق پر مؤقف مسترد پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، کارروائیاں ہتھیار ڈالنے تک جاری رکھنے کا اعلان پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، کارروائیاں ہتھیار ڈالنے تک جاری رکھنے کا اعلان

Web Desk

26 July 2026

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی اہداف کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک دشمن مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈال دیتا اور مناب و لیمرد میں بچوں کی ہلاکتوں کا بدلہ نہیں لے لیا جاتا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں اٹھتے دھویں کے بادل اس بات کی علامت ہیں کہ کسی امریکی فوجی، سیکیورٹی یا مالی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج کی مسلسل کارروائیاں بیدار ایرانی قوم کے غصے کا اظہار ہیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج گزشتہ 13 روز سے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں کر رہی ہے، جن میں شہری تنصیبات، مواصلاتی ڈھانچے، پلوں اور پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان امریکی حملوں میں اب تک 55 افراد ہلاک جبکہ 645 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران نے ان جوابی کارروائیوں کے تحت ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو شدید نشانہ بنایا ہے۔