ایران کا سعودی عرب یمن تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ
Web Desk
26 July 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان حالیہ کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ طے شدہ روڈ میپ پر عمل اور مذاکرات کی طرف واپسی ہی یمنی عوام کی مشکلات کا واحد حل ہے، جبکہ خطے میں امریکی پالیسی یمن کی صورتحال کو مزید پیچیدہ کر رہی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمان میں حوثی ترجمان اور سعودی وفد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام پر گفتگو کی گئی۔
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حوثی تنظیم ‘انصار اللہ’ نے سعودی عرب کے شہروں جازان اور ینبع میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کا دعویٰ کرتے ہوئے ناکہ بندی کے جواب میں مزید سخت اقدامات کی دھمکی دی تھی۔ حوثیوں کے مطابق یہ حملے الحدیدہ پورٹ پر کی گئی کارروائی کے جواب میں کیے گئے۔ اگرچہ سعودی میڈیا نے ان حملوں کی تصدیق نہیں کی، تاہم یونانی ایئر فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یمن سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرائے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ
26 July 2026
غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید
26 July 2026
برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران
26 July 2026
حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان پاسداران انقلاب
26 July 2026
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
26 July 2026
مودی سرکار کا کشمیر، منی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال
26 July 2026
پاسداران انقلاب کا امریکی اڈوں پر 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
26 July 2026
ایران کا یورپی یونین کو دوٹوک جواب، انسانی حقوق پر مؤقف مسترد
26 July 2026