اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
Web Desk
25 July 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار فلپائن اور کرغزستان کے کامیاب سفارتی دورے مکمل کر کے اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے فلپائن میں آسیان (ASEAN) ریجنل فورم جبکہ کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ دوروں کے دوران اسحاق ڈار نے مختلف ہم منصبوں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کی، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دونوں اہم علاقائی فورمز پر اپنی فعال سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026