LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق

Web Desk

26 July 2026

پاکستان بھر میں جاری ہلاکت خیز بارشوں کے باعث چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے اور ڈوبنے کے مختلف حادثات میں مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد 26 جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 97 تک پہنچ گئی ہے۔ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق جبکہ ایک بیٹی زخمی ہوئی۔ گجرات میں چھت گرنے سے تین بہن بھائی دم توڑ گئے، جبکہ قصور میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ حجرہ شاہ مقیم اور ہنگو کے علاقے درسمند میں بھی مکانات کی چھتیں گرنے سے خاتون اور دو بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

بارش کے پانی اور بجلی کے حادثات نے بھی کئی قیمتی جانیں لیں۔ قصور کے علاقے راجہ جنگ میں بارش کے جمع شدہ پانی میں ڈوب کر دو بچے جان بحق ہوئے جبکہ تھرپارکر میں بھی ایک شخص ڈوب گیا۔ بہاولنگر، اوکاڑہ اور ڈسکہ میں کرنٹ لگنے سے تین افراد لقمہ اجل بنے۔ شیخوپورہ میں مسافر بس پر بجلی کی تاریں گرنے سے بس کنڈکٹر جاں بحق اور 6 مسافر زخمی ہوئے، جبکہ عمرکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ دم توڑ گیا۔