برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران
Web Desk
26 July 2026
ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے برطانیہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا تو وہ یقینی اور جائز عسکری ہدف بن جائے گا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں استعمال ہونے والا کوئی بھی برطانوی فوجی اڈا یا تنصیبات ایرانی مسلح افواج کی جانب سے نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر جائز تصور کیے جائیں گے۔
یہ دھمکی آمیز بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی شدید تر ہو چکی ہے، جبکہ برطانیہ نے اپنے عسکری اڈے امریکا کو استعمال کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کی حکومت نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ان کی مسلح افواج ملک اور اپنے علاقائی و عالمی مفادات کا دفاع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026