LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان پاسداران انقلاب ایران کا سعودی عرب یمن تنازع بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق مودی سرکار کا کشمیر، منی پور کے بعد نئی دہلی میں شہریوں پر پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال پاسداران انقلاب کا امریکی اڈوں پر 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ ایران کا یورپی یونین کو دوٹوک جواب، انسانی حقوق پر مؤقف مسترد پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، کارروائیاں ہتھیار ڈالنے تک جاری رکھنے کا اعلان پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

حالیہ ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ترجمان پاسداران انقلاب

Web Desk

26 July 2026

ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے بعد سے جاری ایرانی جوابی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک اور اس سے بھی کہیں زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ ایرانی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں ترجمان جنرل حسین محبی نے امریکی ہلاکتوں کے حوالے سے واشنگٹن کے جاری کردہ اعداد و شمار کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کو تباہ شدہ مراکز کا دورہ کروائے تاکہ دنیا خود سچ دیکھ سکے۔

جنرل حسین محبی کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں میں خطے میں قائم امریکا کے 8 فوجی مراکز اور ایک مقام پر موجود 20 حفاظتی شیلٹرز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ اس سے قبل ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب نے دو ہفتوں کے دوران امریکی اڈوں پر حملے کر کے 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر، 17 ڈرونز، ایک F-15، ایک P-8، ایک C-17 ٹرانسپورٹ طیارہ اور 8 ری فیولنگ ایئر کرافٹ تباہ کر دیے ہیں۔