ہم چاہتے ہیں جمہوری روایات چلیں اور ریڈ لائن کراس نہ ہو: شرجیل انعام میمن
Web Desk
8 December 2025
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں جمہوری روایات چلیں، کوئی ریڈ لائن کراس نہ کرے۔
شہرِ قائد میں سینئروزیر شرجیل میمن کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کےتمام محکمہ جات میں ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا، سندھ حکومت نےایک اہم فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےملک میں سب سےزیادہ قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی نےکبھی ملک اوراداروں کےخلاف سازش نہیں کی، بانی کی بہنیں بھارتی میڈیا کےذریعےسازشوں کا حصہ بن رہی ہیں، بھارت تحریک انصاف کوفنڈنگ بھی کرتا رہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت یا شخص کو ریڈ لائن کراس کرنے کی اجازت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی نےمارشل لا نہیں دیکھے، پیپلزپارٹی کی قیادت نےجمہوریت کے لیے جانوں کےنذرانےدیے، ہم چاہتےہیں جمہوری روایات چلیں،کوئی ریڈ لائن کراس نہ کرے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل کراچی میں پیپلزبس کےبھی شیشےتوڑےگئے، کلچرڈے منانا سب کا حق ہےلیکن قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں،کلچرڈے ضرورمنائیں مگرکسی کوتکلیف نہ دیں۔اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کے لوگ انڈین میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہےجمہوری عمل چلتا رہے، سب سے زیادہ قربانی دے کر بھی پیپلزپارٹی نےاداروں کےخلاف بات نہیں کی۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیالوں نےپھانسیاں،کوڑے، سخت سے سخت سزائیں برداشت کیں،بانی پی ٹی آئی کو درست کیسزمیں سزائیں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
26 July 2026
پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان
26 July 2026
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق
26 July 2026
امریکی ارکان کانگریس کا دورہ پاکستان ، تاریخ، ثقافت میں اظہار دلچسپی
26 July 2026
پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
25 July 2026
ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول
25 July 2026
اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
25 July 2026
شیروں کا جذبہ پیسوں سےخریدا نہیں جاسکتا، مریم اورنگزیب
25 July 2026