قائد کی پوتی ایلا واڈیا کی’ لےبال’ ایونٹ میں شرکت عالمی توجہ کا مرکز
Web Desk
5 December 2025
پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی اس سالانہ تقریب میں دنیا بھر کے بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 20 منتخب نوجوان خواتین کو مدعو کیا جاتا ہے، انہیں اعلیٰ فیشن ہاؤسز کے خصوصی تیار کردہ گاؤنز پہن کر رقص اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی سماجی منظرنامے میں قدم رکھنے کا موقع دیا جاتا ہے، ایلا واڈیا نے اس موقع پر ایلی صعب کا خصوصی تیار کردہ سجیلا گاؤن زیبِ تن کیا۔
ایلا واڈیا کا تعلق بانی پاکستان محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کی نسل سے ہے جنہوں نے نیول وڈیا سے شادی کی تھی، ان کے بیٹے نُسلی وڈیا بھارت کی صنعت اور کاروباری دنیا کا ایک نمایاں نام ہیں جو واڈیا گروپ کی سربراہی کرتے رہے ہیں۔ایلا واڈیا کا تعلق بانی پاکستان محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کی نسل سے ہے جنہوں نے نیول واڈیا سے شادی کی تھی، ایلا واڈیا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ محمد علی جناح کی بیٹی کی پوتی ہیں۔1958 میں قائم ہونے والا ’لے بال‘ اب دنیا کے سب سے معزز سماجی ایونٹس میں شمار ہوتا ہے جسے بعض حلقے نوعمروں کا ’میٹ گالا‘ بھی قرار دیتے ہیں۔اس سال کے شرکاء میں مختلف شاہی خاندانوں، کاروباری گھرانوں اور ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین شامل تھیں، ایونٹ کی آرگنائزر اوفیلی رینوآر کے مطابق ’لے بال‘ کا مقصد روایتی ڈیبیوٹنٹ بالز کے برعکس نوجوان خواتین کی انفرادی صلاحیتوں، انداز اور اعتماد کو نمایاں کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ریما خان نے معروف اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کر لیا
18 April 2026
رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا
18 April 2026
رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس میں اہم پیش رفت
18 April 2026
آسٹریلوی اداکارہ کے کیٹی پیری پر ہراسانی کے سنگین الزامات، پولیس کی تحقیقات
17 April 2026
اداکار شان کی بطور ڈائریکٹر فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب
17 April 2026
پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا، ہمیں مکمل آزادی ہے: بینیتا ڈیوڈ
17 April 2026
بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال کی خفیہ شادی؟ مداحوں میں تجسس
17 April 2026
کرشنا ابھیشیک اور سنیتا آہوجا کے درمیان برسوں پرانی رنجش آخر کار ختم ہوگئی
16 April 2026