زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
Web Desk
4 July 2026
ایک نئی اور منفرد سائنسی تحقیق میں یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ زرافے صرف اپنی لمبی گردن اور قد و قامت کے لیے ہی منفرد نہیں ہیں، بلکہ وہ بنیادی درجے کی ریاضی یعنی مقدار کا اندازہ لگانے اور حسابی تبدیلیاں سمجھنے کی حیرت انگیز صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
اسپین میں ہونے والی اس تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے چڑیا گھروں میں موجود زرافوں پر مختلف تجربات کیے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ معصوم جانور زیادہ اور کم مقدار میں فرق کرنے کے ساتھ ساتھ سادہ حسابی تبدیلیوں کو بھی کسی حد تک سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف بارسلونا، یونیورسٹی آف لیپزگ اور میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار ایوولوشنری اینتھروپولوجی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے۔
تجربے کے دوران بارسلونا چڑیا گھر کے 4 زرافوں کو دو الگ الگ برتنوں میں مختلف مقدار میں ان کی پسندیدہ غذا یعنی گاجروں کے ٹکڑے دکھائے گئے اور پھر برتنوں کو ڈھانپ دیا گیا۔ زرافے اس پورے عمل کو غور سے دیکھ رہے تھے کہ کس برتن میں مزید گاجریں ڈالی گئیں اور کس سے نکالی گئیں۔ بعد ازاں جب انہیں انتخاب کا موقع ملا، تو زرافوں نے تقریباً 68 فیصد مواقع پر اسی برتن کا رخ کیا جس میں گاجروں کی تعداد زیادہ تھی۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ شرح محض کوئی اتفاق نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ زرافے مقدار میں ہونے والی تبدیلی کو سمجھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔
سائنسدانوں نے یہ بھی جانچنے کی کوشش کی کہ کہیں زرافے انسانوں کے اشاروں (مثلاً برتن کو چھونے) پر تو فیصلہ نہیں کر رہے۔ نتائج کے مطابق 4 میں سے 2 زرافے انسانی اشارے سے متاثر ہوئے، لیکن باقی 2 نے مسلسل زیادہ گاجروں والے برتن کا ہی درست انتخاب کیا، جو ان کے پیچیدہ ذہنی عمل کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاہم، تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جب گاجروں کی کل تعداد بہت کم کر دی گئی، تو زرافوں کی کارکردگی متاثر ہوئی اور ان کا انتخاب محض ایک تکا ثابت ہوا۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ زرافے انسانوں کی طرح باقاعدہ ریاضی نہیں کر سکتے، لیکن ان میں اعداد و شمار کی ایک بنیادی سمجھ ضرور موجود ہے جو انہیں جنگل میں خوراک کی تلاش اور روزمرہ کے فیصلوں میں مدد دیتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026
انڈونیشیا؛ بار بار چوری سے تنگ مالک مکان نے ملزمان کو پکڑ کر ٹیپ میں لپیٹ دیا
3 July 2026
ایشوریہ رائے کا گانا نصاب میں شامل کرنے پر بی جے پی حکومت کی شامت آ گئی
2 July 2026
محبت کا پیغام لیے امریکی مرد و خاتون نیویارک ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے اینٹینا پر چڑھ گئے
2 July 2026
ویتنام میں دوسرے بچے کی پیدائش پر اضافی مراعات کا اعلان
2 July 2026
انٹارکٹیکا میں ’خون کے آبشار‘ کا 100 سال پرانا معمہ حل
1 July 2026
ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر جوڑے نے امن کا بینر لہرا کر منگنی کرلی
1 July 2026