ایشوریہ رائے کا گانا نصاب میں شامل کرنے پر بی جے پی حکومت کی شامت آ گئی
Web Desk
2 July 2026
بھارتی ریاست اڑیسہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی جانب سے اسکول کی نصابی کتابوں میں شدید نوعیت کی غلطیاں سامنے آنے کے بعد ایک بڑا تعلیمی اور ثقافتی تنازع کھڑا ہو گیا ہے، جس کے باعث مودی سرکار کو سخت سبکی اور تنقید کا سامنا ہے۔
تازہ ترین واقعے میں، اڑیسہ حکومت نے آٹھویں جماعت کے آرٹ ایجوکیشن (فنکارانہ تعلیم) کے نصاب کی کتاب ‘کیرتی’ میں بالی ووڈ کا مشہور اور تجارتی گانا ‘نمبوڑا نمبوڑا’ شامل کر دیا۔ یہ کتاب بھارت کی ‘قومی تعلیمی پالیسی 2020ء’ کے مروجہ قوانین کے تحت تیار کی گئی تھی۔ گانے کی شمولیت پر عوامی اور سیاسی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر مودی سرکار کی نااہلی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ نصابی کتب شدید ترین غلطیوں سے بھری پڑی ہیں۔ اسکول کی کتابوں میں جہاں ایک طرف بالی ووڈ کے کمرشل گانے شامل کیے گئے ہیں، وہیں دوسری طرف تاریخ اور سائنس کے حقائق کو بھی مسخ کیا گیا ہے۔ کتابوں میں شہرہ آفاق سائنس دان سر آئزک نیوٹن کو “دنیا کا عظیم ترین پائلٹ” قرار دیا گیا ہے، جبکہ ریاست کرناٹک کے اسمبلی ہال کی تصویر کو اڑیسہ کی اسمبلی اور ‘ہیمپی’ کی تاریخی تصویر کو کونارک کا سورج مندر بتایا گیا ہے۔ اس سنگین معاملے پر عوامی احتجاج کے بعد اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 4 اعلیٰ حکام کو معطل کر دیا ہے اور کتابوں کی دوبارہ چھپائی کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
’’پیسہ صرف آمدنی نہیں، عزت بھی دلاتا ہے‘‘: شہناز گل
30 July 2026
چین کا شاہکار: 625 میٹر بلندآبشار پُل، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
30 July 2026
برطانیہ: 116 سال بعد لائبریری کو کتابیں واپس لوٹا دی گئیں
30 July 2026
4 آم کی قیمت صرف ’’6 لاکھ 12 ہزار روپے‘‘
29 July 2026
’آج میں نے خوف کے بجائے ہمت کا انتخاب کیا‘، گلوکار بادشاہ کی اہلیہ کی ذومعنی پوسٹ وائرل
29 July 2026
بیوی کو تنہا نہ چھوڑنے کیلئے شوہر بھی گہرے مین ہول میں گرگیا
29 July 2026
مہنگی ترین طلاق، عدالت کا سابقہ بیوی کو 644 ملین ڈالر دینے کا حکم
29 July 2026
’اپنی بات مہذب انداز میں بھی کہی جا سکتی ہے‘، گوہر رشید نے عورت مارچ کے طریقۂ کار پر اعتراض اٹھا دیا
29 July 2026