امریکہ کا 250واں یومِ آزادی: اسلام آباد اور لاہور کی تاریخی عمارات امریکی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھیں
Web Desk
5 July 2026
امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی (فریڈم 250) کے موقع پر پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں تاریخی چراغاں کیا گیا ہے، جہاں اہم قومی عمارات کو امریکی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد میں واقع پاکستان مانیومینٹ کو خصوصی طور پر امریکی پرچم کے رنگوں سے منور کیا گیا، جبکہ گلوب چوک بھی سرخ، سفید اور نیلی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ دوسری جانب، ثقافتی مرکز لاہور میں بھی جشن کا سماں رہا، جہاں تاریخی لاہور قلعہ، عالمگیری دروازہ اور مشہور تصویری دیوار (پکچر وال) کو خصوصی روشنیوں سے سجایا گیا۔ اس کے علاوہ قائداعظم لائبریری اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی عمارات بھی اس شاندار چراغاں کا حصہ بنیں۔
امریکی سفارتخانے نے ان شاندار تقریبات کے انعقاد اور تعاون پر حکومتِ پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ اور پاکستان باہمی احترام اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر اپنے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ‘فریڈم ٹو ففٹی’ (Freedom 250) مہم امریکی اعلانِ آزادی کی 250ویں سالگرہ کے سلسلے کی عالمی تقریبات کا حصہ ہے، جس کا بنیادی مقصد آزادی، جمہوریت اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مواقع کی اقدار کو اجاگر کرنا ہے
متعلقہ عنوانات
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
18 November 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026