اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں یومیہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ
Web Desk
5 July 2026
پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور اس کے اتحادیوں (اوپیک پلس) نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور سپلائی کو مستحکم رکھنے کے لیے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
اوپیک کے اعلامیے کے مطابق، نئے معاہدے کے تحت رکن ممالک کی جانب سے یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل خام تیل کی پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد عالمی منڈی میں تیل کی طلب و رسد کے توازن کو برقرار رکھنا اور قیمتوں میں غیر مستحکم اتار چڑھاؤ کو روکنا ہے۔ اوپیک پلس کے اس اہم اجلاس میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت اور عمان سمیت دیگر تمام رکن ممالک کے وزرائے توانائی اور نمائندوں نے شرکت کی اور عالمی توانائی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اوپیک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ تنظیم کے سات اہم رکن ممالک کا اگلا اجلاس 2 اگست 2026 کو منعقد ہوگا، جس میں پیداوار کی موجودہ سطح، رکن ممالک کے کوٹے اور عالمی مارکیٹ کی مجموعی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے کر مستقبل کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026