پاکستان میں اب ڈالر کمانا بہت آسان ہوگیا، فیس بک نے بہت بڑی خوشخبری سنا دی
Web Desk
20 June 2026
اسلام آباد: پاکستان میں فیس بک سے ڈالرز کمانے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک نئی اور بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کے بعد اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کمائی کا عمل پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں فری لانسرز اور کانٹینٹ کریئٹرز فیس بک سے ماہانہ لاکھوں ڈالرز کما رہے ہیں، لیکن پاکستان میں مونیٹائزیشن ٹول کے سخت معیار (Criteria) کی وجہ سے بہت سے لوگ اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم تھے۔ فیس بک سے کمائی شروع کرنے کے لیے ‘کانٹینٹ مونیٹائزیشن’ بنیادی شرط ہے، جس کے لیے ماضی میں 10 ہزار فالوورز اور 60 لاکھ منٹ کا واچ ٹائم مکمل کرنا لازمی تھا، تاہم اب فیس بک نے بعض پیجز اور اکاؤنٹس کے لیے اس کڑے چیلنج کو ختم کر کے اب تک کا سب سے آسان ہدف مقرر کر دیا ہے۔
فیس بک کی اس تازہ ترین اور انقلابی اپڈیٹ کے مطابق، اب اگر صارفین اپنے پیج پر صرف 28 دنوں کے اندر 3 لاکھ ویوز (Views) کا ٹارگٹ پورا کر لیتے ہیں، تو انہیں کانٹینٹ مونیٹائزیشن کا ٹول مل جائے گا اور ان کی ڈالرز میں کمائی شروع ہو جائے گی۔ ڈیجیٹل ماہرین کے مطابق، کسی بھی فعال پیج کے لیے 28 دنوں میں 3 لاکھ ویوز حاصل کرنا کوئی بڑا چیلنج نہیں ہے، تاہم اس کے لیے فیس بک کی دیگر پارٹنر مونیٹائزیشن اور کاپی رائٹ پالیسیوں کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہوگا۔ واضح رہے کہ مونیٹائزیشن کا یہ نیا اور آسان ترین چیلنج فی الحال فیس بک کے تمام پیجز یا اکاؤنٹس پر بیک وقت لاگو نہیں کیا گیا بلکہ یہ بتدریج منتخب اکاؤنٹس کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بائنری اسٹار سسٹم سے متعلق ایک نادر دریافت
20 June 2026
مصنوعی کششِ ثقل والے خلائی اسٹیشنز حقیقت کے قریب تر
20 June 2026
پی ٹی اے کی ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اہم ایڈوائزری جاری
20 June 2026
امارات میں 15 برس سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
19 June 2026
شزا فاطمہ کا پی ٹی آر او ترمیمی بل 2026 میں تبدیلی کا اشارہ
19 June 2026
مصنوعی ذہانت مزدوروں کی کمی پیدا کرے گی: جیف بیزوس
18 June 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف ہونے کا امکان، ایپ کھولے بغیر وائس نوٹس بھیجنا ممکن ہوگا
18 June 2026
راکٹ سے خارج ہونیوالے دھویں سے متعلق سائنس دانوں کا انتباہ
17 June 2026