LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں اتار دیا 24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی اسرائیلی حملے، غزہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی

Web Desk

20 June 2026

اسلام آباد: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد وفاقی حکومت نے عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دیتے ہوئے مٹی کے تیل کے نرخوں میں بھی نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کی بڑی کٹوتی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں ہونے والی یہ کمی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔

اس حالیہ کمی سے قبل ملک میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 282 روپے 19 پیسے مقرر تھی، جس میں بڑی کمی کے بعد غریب اور متوسط طبقے کو براہِ راست مالی فائدہ پہنچے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا بڑا ریلیف فراہم کیا گیا تھا، جس کے تسلسل میں اب مٹی کے تیل کے نرخ بھی کم کر دیے گئے ہیں۔