24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی
Web Desk
29 October 2026
یمنی حکومت کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حوثی ملیشیا کے خلاف جاری فیصلہ کن فوجی آپریشن ’فجرِ الیمن‘ کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف ملک بھر میں 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں، جن کے نتیجے میں کم از کم 239 حوثی کمانڈر اور جنگجو ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران حوثیوں کے خفیہ فیلڈ کمانڈ سینٹرز، دفاعی قلعہ بندیوں، توپ خانے کے ٹھکانوں اور ان کی نقل و حرکت اور رسد کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ان وسیع اور مربوط فوجی کارروائیوں کے دوران دشمن کی مجموعی طور پر 117 گاڑیاں اور مختلف اقسام کا بھاری فوجی ساز و سامان بھی مکمل طور پر تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا ہے تاکہ عسکری صلاحیتوں کو زک پہنچائی جا سکے
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026