اسرائیلی حملے، غزہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے
Web Desk
29 October 2026
فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور حالیہ فضائی و زمینی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں مزید کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی اور مقامی اسپتال کے ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی موقع پر ہی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی اسپتال میں اس حملے کے بعد 3 لاشیں اور 15 شدید زخمی منتقل کیے گئے، جن میں سے ایک زخمی دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس سے رفح میں شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ اس کے علاوہ خان یونس کے علاقے میں کیے جانے والے ایک اور الگ حملے میں بھی ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ان مختلف علاقوں میں حملے کیے جانے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب اسرائیل میں عام انتخابات کے ایک روز بعد سیاسی غیر یقینی کی صورتحال ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک جاری رہنے والی پرتشدد کارروائیوں میں 1,500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملوں میں 1,221 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہ کن فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا، اور وزارت صحت کے مطابق اس طویل جنگ میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 74,500 سے تجاوز کر چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026