LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل مٹی سے سونے کا قیمتی نگٹ برآمد ایرانی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلمساز کو 5 سال قید کی سزا سنادی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں اتار دیا 24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی اسرائیلی حملے، غزہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم

سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی

Web Desk

29 October 2026

حافظ آباد کے قریب سکھیکی کے مقام پر لاہور سے چنیوٹ جانے والی ایک مسافر بس بے قابو ہو کر سیم نالے میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 40 مسافر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس لاہور سے مسافروں کو لے کر چنیوٹ کی طرف رواں دواں تھی۔ ابتدائی تحقیقات اور ذرائع کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر بس کے ڈرائیور کو دورانِ سفر غنودگی یا نیند آنے کے باعث پیش آیا، جس کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 65 مسافر سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بس کو سیم نالے سے نکال کر امدادی سرگرمیاں انجام دیں، جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، اور بعض مسافروں کے حادثے کے بعد سے تاحال لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔